فلم’’ورنہ‘‘ نے 2 کروڑ 70 لاکھ کما کر بھارتی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا

بھارتی نامور فنکاروں کی تین فلموں میں سے اتفاق نے تین ہفتے کے دوران صرف 2 کروڑ50 لاکھ روپے کا بزنس کیا

منگل 21 نومبر 2017 12:04

فلم’’ورنہ‘‘ نے 2 کروڑ 70 لاکھ کما کر بھارتی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) پاکستانی فلم ورنہ نے فلم کی نمائش کے پہلے تین روز میں 2کروڑ 70 لاکھ کا بزنس کرکے بھارتی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ بھارتی نامور فنکاروں کی تین فلموں میں سے اتفاق نے تین ہفتے کے دوران صرف 2 کروڑ50 لاکھ روپے کا بزنس کیا ۔ ماہرہ کی فلم ورنہ کیساتھ بھارتی اداکارہ ودیا بالن کی فلم تمہاری سلو نمائش پذیر ہوئی جو صرف تین روز کے دوران 26 لاکھ 30 ہزار کا بزنس کرسکی ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل عرفان خان کی فلم قریب قریب سنگل نمائش کے پہلے ہفتے کے دوران صرف 80 لاکھ اور دوسرے ہفتے میں اب تک 8 لاکھ کا بزنس کرچکی ہے۔ باکس آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فلم ورنہ سنسر بورڈ کنٹرورسی کی بنا پر جمعہ کے روز نمائش کے باوجود 68 لاکھ روپے کا بزنس کرسکی جبکہ 30 لاکھ روپے کا مزید بزنس نہ کرسکی جسکا ازالہ ہفتے کے روز ہوا اس روز فلم نے 1 کروڑ 12 لاکھ روپے کا بزنس کرکے فلم ٹریڈ کے لوگوں کو حیران کردیا ۔ اتوار کے رو ز فلم نے 90 لاکھ کا بزنس کیا ہے۔ سینما رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے آخر تک فلم کا بزنس تین کروڑ سے تجاوز کر جائیگا ۔
وقت اشاعت : 21/11/2017 - 12:04:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :