فلم سازوں کی اداکارہ زرین خان سے برے سلوک بارے خبروں کی تردید

منگل 21 نومبر 2017 13:24

فلم سازوں کی اداکارہ زرین خان سے برے سلوک بارے خبروں کی تردید
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) بالی وڈ فلم ’’اکثر2‘‘ کے فلم سازوں نے زرین خان کے ساتھ برے سلوک بارے خبروں کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق زرین خان کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ انہیں ممبئی میںفلم ’’اکثر2‘‘ کی سکریننگ تقریب میں بھی نہیں بلایا گیا اور مجھے اور میری ٹیم کو فلم مکمل ہونے پر معاوضہ بھی نہیں دیا گیا، جس پر فلم سازوں نے ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ زرین خان فلم کی تشہیری مہم مکمل کئے بغیر ہی واپس چلی گئی تھی اور انہوں نے فلم سازوں کی جانب سے دی گئی کار ڈرائیور سے بھی بدتمیزی کی اوربغیر اطلاع دیئے ہی ممبئی سے واپس آگئیں۔

وقت اشاعت : 21/11/2017 - 13:24:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :