انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا 2017 ء گوا میں شروع

منگل 21 نومبر 2017 13:24

انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا 2017 ء گوا میں شروع
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) 2017 ء بھارت کے شہر گوا میں شروع ہو گیا جو 28 نومبر تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کا 48 ویں ایڈیشن کا آغاز گوا میں پیر سے ہو گیا جس میں 80 سے زائد ممالک کی 200 فلمیں دکھائی جائیں گی، فیسٹیول کا افتتاح شاہ رخ خان ،وزیر اطلاعات سمرتی ایرانی نے کیاجبکہ اختتامی تقریب میں اداکار سلمان خان فلم ’’ٹیوب لائٹ ‘‘ کے چائلڈ آرٹسٹ متن رے تنگو کے ہمراہ شرکت کریں گے۔

اس حوالے سے سلمان خان کا کہنا ہے کہ رواں سال بہت زبردست فلم فیسٹیول ترتیب دیا گیا ہے،وہ اختتامی تقریب میں ضرورشرکت کریں گے اور اس دوران دنیا بھر کے معروف فلمسازوں سے ملاقات کریں گے۔
وقت اشاعت : 21/11/2017 - 13:24:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :