اداکارہ مہک نور کے ٹھمکوں نے شدید سردی کے باوجود ڈرامہ ہال میں گرمائش پیدا کردی

منگل 21 نومبر 2017 13:46

اداکارہ مہک نور کے ٹھمکوں نے شدید سردی کے باوجود ڈرامہ ہال میں گرمائش پیدا کردی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) اداکارہ مہک نور کے ٹھمکوںنے شدید سردی کے باوجود ڈرامہ ہال میں گرمائش پیدا کردی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اداکارہ مہک نور نے تماثیل تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ’’بلو ٹھمکا لگا ‘‘میں شاندار رقص پرفارمنس کے دوران ٹھمکیں لگا کر ہال میں موجود ڈرامہ شائقین میں ہلچل پیدا کردی اور وہ بھی اداکارہ کے ساتھ دیوانہ وار رقص کرتے رہے۔

(جاری ہے)

مہک نور کی شاندار رقص پرفارمنس کے باعث ڈرامہ عوامی حلقوں میں بڑا مقبول تصور کیا جارہا ہے اور گزشتہ شب بھی سردی کے باوجود ہال میں تل رکھنے کی جگہ نہیں تھی۔ ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں ثمرہ نور ، وردا ، نگار چوہدری ، فیروزاعلی ، بیناسحر، امان اللہ ، طاہر انجم ، قیصر پیا ، ظفر کوڈو ، رضی خان ، ارشد بھٹی سمیت دیگرا داکار شامل ہیں ۔ ڈرامہ کی تحریر و ہدایات نسیم وکی پروڈیوسر حمزہ بٹ اور آرگنائزر عمار علی اکرم ہیں ۔
وقت اشاعت : 21/11/2017 - 13:46:50