ختم نبوت کے حوالے سے حلف نامے میں تبدیلی کرنے والوں کو فوری طور مستعفی ہوجانا چاہیے ‘ ملائکہ نور

کوئی بھی مسلمان ختم نبوت کے حوالے سے بنائے ہوئے قانون کو ختم کرے گا تو وہ دین کے دائرے سے باہر ہوجائے گا

منگل 21 نومبر 2017 13:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) اداکارہ ملائکہ نور نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے حوالے سے حلف نامے میں تبدیلی کرنے والوں کو فوری طور مستعفی ہوجانا چاہیے ،بطور مسلمان ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی کی وجہ سے نہ صرف مجھے بلکہ انگلینڈ میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کو شدید رنج والم تھا۔انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی ذمہ داری جس پر بھی آتی ہے بلا تفریق اس کو برطرف کرنے کے ساتھ اس کے خلاف کارروائی بھی ہونی چاہیے ۔

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں علماء نے وزیر قانون کے استعفے کیلئے جو دھرنا دے رکھا ہے میں مکمل طورپر اس کی حمایت کرتی ہوں ۔ جتنا دکھ علماء کرام اور دیگر پاکستانیوں کو ہوا ہے اسی طرح کا دکھ او رغم انگلینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں بھی پایا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

کوئی بھی مسلمان ختم نبوت کے حوالے سے بنائے ہوئے قانون کو ختم کرے گا تو وہ دین کے دائرے سے باہر ہوجائے گا۔

ملائکہ نور ن کہا کہ میں انگلینڈ رہتے ہوئے ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی کرنیو الے والوں کے خلاف شدید احتجاج کررہی ہوں اورمیرا مطالبہ بھی ہے کہ متعلقہ وزیر سمیت دیگر کے خلاف بھی اس طرح کی کارروائی ہو تا قیامت کوئی ختم نبوت کے حوالے سے ترمیم کرنے کی جرات نہ کرسکے ۔انہوں نے کہا کہ میرا تعلق شوبز سے ضرور ہے مگر اس سے پہلے میں مسلمان ہوں اور میرا خدا اور اس کے رسول پر مکمل ایمان ہے اور یہ ہر مسلمان کا ایمان ہے کہ آپ سرکار پر نبوت ختم ہوجاتی ہے اور آپ کے بعد اور کوئی نبی نہیں آئے گا ۔ یاد رہے کہ ملائکہ نور ان دنوں انگلینڈ میں مقیم ہیں اور وہاں ہونے والے انگلش اسٹیج ڈراموں میں پرفارم کرتی ہیں۔
وقت اشاعت : 21/11/2017 - 13:48:34