موقع ملا تو شاہد کپور کو قتل کر دوں گی ،دپیکا پڈوکون

اداکارہ کا سنجے لیلا بھنسالی سے شادی اور نویر سنگھ کے ساتھ گھومنے پھیرنے کی خواہش کا اظہار ممبئی

منگل 21 نومبر 2017 15:33

موقع ملا تو شاہد کپور کو قتل کر دوں گی ،دپیکا پڈوکون
ی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2017ء) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنے قریبی دوست اور ساتھی اداکاررنویر سنگھ کو ٹھکرا کر بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی سے شادی اوراداکار شاہد کپورکو قتل کرنیکی خواہش کا اظہار کردیا۔بالی ووڈ میں کئی ایسے اداکار ہیں جن کی شادی بھارت کا قومی مسئلہ بنا ہوا ہے جن میں سرفہرست بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان، ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا وغیرہ شامل ہیں۔

سلمان خان تو 50 سال سے زائد عمر ہونے کے بعد بھی فی الحال شادی کے موڈ میں نظر نہیں آرہے تاہم دپیکا پڈوکون نے شادی کرنے کی خواہش کااظہار کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک شو کے دوران سلمان خان اور دپیکاپڈوکون کا آمنا سامنا ہوگیا،سلمان نے دپیکا سے پوچھا اگرآپ کو ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی، رنویر سنگھ اورشاہد کپور میں سے کسی کو قتل کرنے، شادی کرنے اور کسی کے ساتھ گھومنے جانے کا موقع ملے تو آپ کسے منتخب کریں گی جس کے جواب میں دپیکا نے کہا کہ وہ ’پدماوتی‘کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی سے شادی کرنا چاہیں گی، اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ گھومنے جانا چاہیں گی جبکہ شاہد کپوراپنی اہلیہ میرا راجپوت کے ساتھ خوشگوارازدواجی زندگی گزاررہے ہیں لہٰذا موقع ملا تو وہ شاہد کپور کو قتل کرنا چاہیں گی۔

وقت اشاعت : 21/11/2017 - 15:33:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :