ماضی کی معروف اداکارہ شلپا کی شخصیت بدل گئی،پہنچاننا مشکل

منگل 21 نومبر 2017 15:36

ماضی کی معروف اداکارہ شلپا کی شخصیت بدل گئی،پہنچاننا مشکل
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2017ء) 90 کی دہائی میں کئی ہٹ فلموں میں مرکزی کردارادا کرنے والی بالی ووڈ کی نامور اداکارہ شلپا شیروڈکر کو اب پہچاننا مشکل ہی نہیں تقریباً ناممکن ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

1969 میں ممبئی میں پیدا ہونے والی شلپا شیروڈکرنے اپنے فنی سفر کا آغاز تو 80 کی دہائی کے آخری برسوں میں ہی کرلیا تھا لیکن انہیں پہچان 1990 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’کشن کنہیا‘‘ سے ملی، فلم میں ان کے کردار کو خاصا پسند کیا گیا تھا۔اس کے بعد وہ کئی برسوں تک فلم انڈسٹری سے منسلک رہیں لیکن 2000 میں انہوں نے ایک بھارتی نژاد شہری سے شادی کرلی اور پھر وہ بڑے پردے سے تقریباً غائب ہی ہوگئیں۔

وقت اشاعت : 21/11/2017 - 15:36:07