ماہرہ خان ایرانی فلموں میں کام کی خواہشمند

منگل 21 نومبر 2017 20:50

ماہرہ خان ایرانی فلموں میں کام کی خواہشمند
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2017ء)معروف اداکارہ ماہرہ خان نے لالی وڈ اور بالی وڈ کے بعد اب ایرانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ماہرہ نے لاہور میں فیض انٹرنیشنل فیسٹول میں شرکت کی جہاں معروف اداکار اور ہدایت کار سرمد سلطان کھوسٹ اور میرا ہاشمی نے ان کا انٹرویو کیا۔

(جاری ہے)

انٹرویو کے دوران ماہرہ سے ان کی نئی فلم 'ورنہ'، آنے والے پراجیکٹس اور فلمی کیریئر کے حوالے سے متعدد سوال کیے گئے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اب بیرون ملک کہاں کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں تو ماہرہ نے ایرانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ماہرہ نے کہا، 'ایرانی فلم کرنا ہر لحاظ سے مشکل ہوگی کیونکہ ایرانی زبان بالکل مختلف ہے لیکن ایک دن میں یہ ضرور کرنا چاہوں گی'۔واضح رہے کہ ماہرہ خان نے رواں برس بالی وڈ انڈسٹری میں ڈیبیو کرتے ہوئے فلم 'رئیس' میں شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔۔
وقت اشاعت : 21/11/2017 - 20:50:35