پدماوتی تنازعہ: دپیکا کا ایوانکا ٹرمپ کے دورہ بھارت پر کانفرنس میں شرکت سے انکار
منگل 21 نومبر 2017 20:50
(جاری ہے)
دپیکا نے سمٹ کے دوران ایک سیشن بعنوان 'ہالی وڈ سے نولی وڈ سے بولی وڈ: فلمسازی کا سفر' میں بطور اسپیکر شرکت کرنی تھی۔
ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوتی‘ شوٹنگ سے ہی تنازعات کا شکار ہے، جس پر بھارتی ریاست راجھستان میں سرگرم تنظیم شری راجپوت کرنی سینا نے تاریخی حقائق مسخ کرکے پیش کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔بعدازاں انتہا پسندوں کی جانب سے فلم کی ہیروئن دپیکا پڈوکون کی ناک کاٹنے کا اعلان کیا گیا اور پھر انتہا پسند لیڈر ٹھاکر ابھیشیک سوم نے دپیکا اور سنجے لیلا بھنسالی کے سر کی قیمت بھی 5 کروڑ مقرر کردی۔دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی اور بجرنگ دل کی حمایت کے بعد انتہا پسندوں نے اداکاروں کے حق میں بیان دینے والوں کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ان تمام تنازعات کے بعد فلم ’پدماوتی‘ کی یکم دسمبر کو ہونے والی نمائش ملتوی کردی گئی، لیکن بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کا غصہ کم نہ ہوا اور ریاست ہریانہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے چیف میڈیا کوآرڈینیٹر سورج پال امو نے اداکارہ دپیکا پڈوکون اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کا سر قلم کرنے والے کو 10 کروڑ روپے دینے کا اعلان کر دیا۔اور صرف یہی نہیں، فلم میں مسلمان حکمران علاؤ الدین خلجی کا کردار ادا کرنے پر رنویر سنگھ کی ٹانگیں توڑنے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Deborah Ann Woll
Cezanne Khan
Fahad Mustafa
Gillian Anderson
Kajol
Spencer Locke
Akshay Kumar
Atiqa Odho
Sajjad Ali
Bushra Ansari
Diana Penty
Ali Zafar
Showbiz News In Urdu
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کیلئے وظیفے شروع کر دیئے تھے، جس پر رضا مند ہوگئی، نشو بیگم
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم بارے سکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
مدیحہ رضوی نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کر دیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی 48 ویں برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
-
معروف مزاحیہ اداکارکمال احمد رضوی کا 94 واں یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا