ڈراموں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر انڈسٹری میں مقابلے کا رحجان نے جنم لیا ‘ معمر رانا

بدھ 22 نومبر 2017 12:50

ڈراموں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر انڈسٹری میں مقابلے کا رحجان نے جنم لیا ‘ معمر رانا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) اداکارر معمر رانا نے کہا ہے کہ ڈراموں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر انڈسٹری میں مقابلے کا رحجان نے جنم لیا ‘ ہر ڈرامہ ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی دوڑ میں ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریل جدائی میں اہم کردار ادا کر رہا ہوں جس کا ناظرین نے بہت اچھا ریسپانس دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ اچھے اور معیاری ڈرامے یا فلمیں مدتوں یاد رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ڈرامہ انڈسٹری میں کام کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو روزگار ملنا شروع ہوا ہے نئے ڈرامے بننے سے جہاں ڈرامہ انڈسٹری ترقی کر رہی ہے وہاں فنکار اور انڈسٹری سے دیگر افراد کو بہت فائدہ ہوا ہے ۔

وقت اشاعت : 22/11/2017 - 12:50:16

Rlated Stars :