کام کے ساتھ میری محبت جنون کی حد تک ہے‘ غلام محی الدین

بدھ 22 نومبر 2017 12:50

کام کے ساتھ میری محبت جنون کی حد تک ہے‘ غلام محی الدین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) اداکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ کام کے ساتھ میری محبت جنون کی حد تک ہے‘ اپنے ابتدائی دور سے لیکر اب تک میں نے ہمیشہ جنون کے ساتھ اداکاری کی ہے اور جب میں اداکاری کر رہا ہوتا ہوں تو مجھے اپنے ارد گرد کے ماحول کا بالکل احساس نہیں ہوتا مگر آج نئے اداکارہ اس طرح کام نہیں کرتے جس طرح ہمارے وقتوں میں ہوا کرتا تھا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میںانہوں نے کہا کہ پاکستان‘ بھارت‘ چین اور جاپان میںمیری اور بابرہ شریف کی جوڑی کو پسند کیا جاتا رہا اور میری پہلی فلم ’’میرا نام ہے محبت‘‘ بھی میرے مد مقابل بابرہ شریف ہیروئن تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ٹی وی سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بڑی سکرین تک پہنچا یہ صرف خدا کی مہربانی ہے۔
وقت اشاعت : 22/11/2017 - 12:50:16