پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سپورٹ کیلئے حکومت کو الگ وزارت قائم کرنی چاہئے‘ ماریہ واسطی

بدھ 22 نومبر 2017 12:50

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سپورٹ کیلئے حکومت کو الگ وزارت قائم کرنی چاہئے‘ ماریہ واسطی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سپورٹ کیلئے حکومت کو الگ وزارت قائم کرنی چاہئے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران ماریہ واسطی نے کہا کہ پوری دنیا میں ثقافت اور شوبز انڈسٹری کیلئے الگ وزارت ہوتی ہے لیکن پاکستان میں ثقافت کے نام پر جو وزارت بنائی جاتی ہے وہ بھی کسی اور ثقافت سے تحفظ میں مصروف ہوتی ہے‘ میں سمجھتی ہوں کہ اگر شوبز انڈسٹری کیلئے الگ وزارت بنا دی جائے تو اس سے نہ صرف شوبز انڈسٹری مضبوط ہو گی بلکہ فنکاروں کے مسائل بھی حل ہو سکتے ہیں۔

وقت اشاعت : 22/11/2017 - 12:50:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :