پاکستانی سپر ہیرو فواد خان اپنی 36 ویں سالگرہ 29 نومبر کو منائیں گے

بدھ 22 نومبر 2017 12:59

پاکستانی سپر ہیرو فواد خان اپنی 36 ویں سالگرہ 29 نومبر کو منائیں گے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء)پر کشش شخصیت‘رعب دار آواز اور جاندار اداکاری کے ذریعے انتہائی کم وقت میں راتوں رات سپر اسٹار بن جانے والے پاکستانی سپر ہیرو فواد خان اپنی 36 ویں سالگرہ 29 نومبر کو منائیں گے ۔

(جاری ہے)

36برس قبل29نومبر کو پیدا ہونے والے فواد خان نے ڈرامہ سیریل ’ہم سفر‘ اور’ فلم خدا کے لئے‘ سے کامیابیوں کا سفر شروع کیااور نہ صرف پاکستانیوں سے داد حاصل کی بلکہ ہمسایہ ملک کے باسیوں کو بھی اپنا دیوانہ بنا ڈالا۔

سرحد پار فلم انڈسٹری اور یہاں تک کہ سیاستدان بھی فواد کی بڑھتی ہوئی شہرت سے خوفزدہ ہو کر اپنی روایتی انتہائی پسندی کا مظاہرہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں اورفواد کی فلموں کو ریلیز ہونے سے روکنے پر تلی ہوئی ہے۔فواد کا جادو و’ 'زندگی گلزار ہے‘ کے ذریعے ہندوستانی شائقین پر طاری ہوا اور فلم’ 'خوبصورت‘ کے ذریعے یہ شرمیلا اور کم گو پاکستانی اداکار انڈیا میں راتوں رات اسٹار بن کر جگمگانے لگا۔
وقت اشاعت : 22/11/2017 - 12:59:45