رابی پیرزادہ یوتھ ایکشن بلڈ ڈونرز سوسائٹی کی ممبر بن گئیں

ہم اپنے خون کا عطیہ دیکر کئی قیمتی جانوں کا بچا سکتے ہیں ‘ گلوکارہ و اداکارہ

بدھ 22 نومبر 2017 13:44

رابی پیرزادہ یوتھ ایکشن بلڈ ڈونرز سوسائٹی کی ممبر بن گئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء)گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ یوتھ ایکشن بلڈ ڈونرز سوسائٹی کی ممبر بن گئیں ۔ گزشتہ روز یوتھ ایکشن بلڈ ڈونرز سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری سید گوہر عابد نے رابی پیرزادہ کو فارم دیا جس کو مکمل کرنے کے بعد وہ باقاعدہ طورپر سوسائٹی کی ممبر بن گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا کہ میری ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ میں دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے اپنی حد تک جتنا ممکن ہو سکے کچھ نہ کچھ ضرور کر سکوں ۔

اب اپنے خون کا عطیہ دیکر انسانیت کی خدمت کا ایک اور موقع ملا ہے جو میرے لیے خوشی کا باعث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری دوسرے لوگوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ ہر تین ماہ بعد اپنے خون کا عطیہ دیا کریں اور جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ خون کا عطیہ دینے سے جسمانی کمزوری ہو جاتی ہے یہ سراسر غلط فہمی ہے ۔ ہم اپنے خون کا عطیہ دیکر کئی قیمتی جانوں کا بچا سکتے ہیں ۔
وقت اشاعت : 22/11/2017 - 13:44:54

Rlated Stars :