’فوربز‘ نی2017 کی سب سے زیادہ کمانے والی گلوکاراؤں کی فہرست جاری کردی

امریکی گلوکارہ بیونسے سرفہرست، ایک سال کی کمائی برٹنی اسپیئر اور کیٹی پیری جیسی گلوکاراؤں کی تین سال کی کمائی کے برابر ریحانہ کا تعلق کیریبین جزائر بارباڈوس، اڈیلی کا تعلق انگلینڈ اور سلینا ڈیون کا تعلق کینیڈا سے ہے، جب کہ دیگر ساتوں گلوکارائیں امریکا کی ہیں

بدھ 22 نومبر 2017 16:40

’فوربز‘ نی2017 کی سب سے زیادہ کمانے والی گلوکاراؤں کی فہرست جاری کردی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2017ء) امریکی جریدے ’فوربز‘ نے ہر سال کی طرح رواں برس 2017 کی سب سے زیادہ کمانے والی گلوکاراؤں کی فہرست جاری کردی۔دنیا کی 10 سب سے زیادہ کمائی کرنے والی گلوکاراؤں میں امریکی گلوکارہ بیونسے سرفہرست ہیں، ان کی ایک سال کی کمائی برٹنی اسپیئر اور کیٹی پیری جیسی گلوکاراؤں کی تین سال کی کمائی کے برابر ہے۔

دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 10 گلوکاراؤں میں زیادہ تر امریکی گلوکارائیں شامل ہیں، تاہم اس میں ایک انگلینڈ، ایک کینیڈا اور بارباڈوس کی بھی ایک گلوکارہ شامل ہے۔دنیا کی زیادہ کمانے والی 10 گلوکاراؤں میں ریحانہ کا تعلق کیریبین جزائر بارباڈوس، اڈیلی کا تعلق انگلینڈ اور سلینا ڈیون کا تعلق کینیڈا سے ہے، جب کہ دیگر ساتوں گلوکارائیں امریکا کی ہیں۔

(جاری ہے)

بیونسے 10 کروڑ 5 لاکھ ڈالر (پاکستانی 11 ارب روپے سے زائد) کمائے ،اڈیلی 6 کروڑ لاکھ ڈالر (پاکستانی 6 ارب 90 کروڑ سے زائد)،ٹیلر سوئفٹ 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر (پاکستانی 4 ارب 40 کروڑ سے زائد)،سیلینا ڈیون 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالر (پاکستانی 4 ارب 20 کروڑ سے زائد)،جینیفر لوپیز 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر (پاکستانی 3 ارب 80 کروڑ سے زائد)،ڈولی پارٹون 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر (پاکستانی 3 ارب 70 کروڑ سے زائد)،ریحانہ 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر (پاکستانی 3 ارب 60 کروڑ سے زائد)،برٹنی اسپیئر 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر (پاکستانی 3 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد)،کیٹی پیری 3کروڑ 30لاکھ ڈالر(پاکستانی 3ارب 30کروڑ سے زائد)بربرا اسٹریسانڈ 3 کروڑ لاکھ ڈالر کمائے ۔
وقت اشاعت : 22/11/2017 - 16:40:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :