اداکارہ حمائمہ ملک کو ہراساں کرنے کیخلاف تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ 22 نومبر 2017 17:32

اداکارہ حمائمہ ملک کو ہراساں کرنے کیخلاف تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے اداکارہ حمائمہ ملک کو ہراساں کرنے کیخلاف اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرادی۔کم عمر بچیوں اور ورکنگ خواتین کو ہراساں کرنا معمول بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

ہر عورت ہمارے معاشرے میں ایسے واقعات کا سامنا کرتی ہیں۔اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کو گزشتہ چار ماہ سے جنسی طور پر اور موبائل کالز کے ذریعے ہراساں کیا جا رہا ہے۔اور دھمکی آمیز پیغامات بھی بھیجے جا رہے ہیں۔لہذا میری استدعا ہے کہ حقوق نسوان ایکٹ پر عملی درآمد کرایا جائے اور خواتین کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

وقت اشاعت : 22/11/2017 - 17:32:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :