گلوکارہ عاصمہ لتا نے اپنی شاندار پرفارمنس سے سماں باندھ دیا

بدھ 22 نومبر 2017 18:44

گلوکارہ عاصمہ لتا نے اپنی شاندار پرفارمنس سے سماں باندھ دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) گلوکارہ عاصمہ لتا نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں اپنی شاندار پرفارمنس سے سماں باندھ دیا ۔بتایا گیا ہے کہ گلوکارہ عاصمہ لتا نے ایک نجی کمپنی کے زیر اہتمام کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں اپنی گلوکاری کے فن کا مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے اپنے نغموں کے ساتھ گلوکارہ لتا منگیشکر کے نغمے بھی سنائے ، عاصمہ لتا نے دو گھنٹے تک گلوکاری کا مظاہرہ کیا اور ہال میں موجود شرکاء انکی پرفارمنس سے لطف اندوز ہوتے رہے جبکہ کئی شرکاء ان کے گانوں کے ساتھ جھومتے بھی رہے ۔ ان کی شاندار پرفارمنس پر ہال میں موجود شرکاء نے ان کو بھرپور اندازمیں تالیاں بجا کر داد دی ۔

وقت اشاعت : 22/11/2017 - 18:44:50