بالی وڈ کی معروف فلمساز ،ْہدایت کارہ اور کوریو گرافر فرح خان کا پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار

بدھ 22 نومبر 2017 18:51

بالی وڈ کی معروف فلمساز ،ْہدایت کارہ اور کوریو گرافر فرح خان کا پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) بالی وڈ کی معروف فلمساز ،ْہدایت کارہ اور کوریو گرافر فرح خان نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔دبئی میں فرح خان نے بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کے فیشن برانڈ دی لیبل بازار کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے ایک پاکستانی فیشن میگزین کو انٹرویو دیا۔

(جاری ہے)

انٹرویو کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ پاکستان اور بھارت کی فلم انڈسٹری کے حوالے سے کچھ کہنا چاہیں گی جس کا جواب فرح خان نے انتہائی محبت کے ساتھ مثبت جواب دیا۔انہوںنے کہاکہ مجھے پاکستان آنے کا بے حد شوق ہے ،ْمیں جانتی ہوں کہ وہاں بہت سارے لوگ ہیں جو مجھے پسند کرتے ہیں اور میرے کام کو سراہتے ہیں، میں ایک دن ضرور پاکستان آنا چاہوں گی۔فرح خان کی فلموں کو بھارت سمیت پاکستان میں بھی خوب پذیرائی ملتی ہے ،ْان کی چند مشہور فلموں میں اوم شانتی اوم ،ْمیں ہوں نا اور ہیپی نیو ایئر شامل ہیں ،ْاس سے قبل بالی وڈ اداکار رشی کپور بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔
وقت اشاعت : 22/11/2017 - 18:51:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :