ہمارے پاس بے پناہ ٹیلنٹ موجود ، پاکستان میں موسیقی کا مستقبل روشن نظر آتاہے ‘

گلوکارہ حمیرا چنا گلوکار کے اندر ایسی ایک لوہ موجود ہونی چاہیے جو صوفیانہ کلام کو جلا بخش سکے اور اس میں مجھے عابدہ پروین سب سے آگے نظر آتی ہیں، انٹرویو

بدھ 22 نومبر 2017 20:43

ہمارے پاس بے پناہ ٹیلنٹ موجود ، پاکستان میں موسیقی کا مستقبل روشن نظر آتاہے ‘
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2017ء) گلوکارہ حمیرا چنائ نے کہا ہے کہ صوفیانہ کلام میں گلوکارہ عابدہ پروین سے بڑی متاثر ہوں ، ہر کوئی صوفیانہ کلام کو نہیں گا سکتا اس کیلئے گلوکار کے اندر ایسی ایک لوہ موجود ہونی چاہیے جو صوفیانہ کلام کو جلا بخش سکے اور اس میں مجھے عابدہ پروین سب سے آگے نظر آتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ مجھے موجودہ گلوکاروں میں شازیہ منظور پسند ہیں جو لے اور سر کو اچھے طریقے سے سمجھتی ہیں جبکہ نئی گلوکاروں میں آئمہ بیگ نے مجھے متاثر کیا ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر مجھے کسی پارٹی کے لئے گانا گانے پڑے تو پیپلز پارٹی کے لئے گانا چاہوں گی۔ حمیرا چنا نے کہا کہ مجھے پاکستان میں موسیقی کا مستقبل روشن نظر آتاہے ، جتنا ٹیلنٹ ہمارے پاس موجود ہے اگر ان کو موقع دیا جائے تو وہ پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کو منوا سکتے ہیں ، جیسے اس سے قبل ہمارے سینئر گلوکاروں نے پوری دنیا میں اپنی گلوکاری سکہ جمایا اور خاص طور پر استاد نصرت فتح علی خاں ، ریشماں ، مہدی حسن ، ملکہ ترنم نور جہاں جیسی عظیم گلوکار شامل ہیں۔ ۔
وقت اشاعت : 22/11/2017 - 20:43:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :