ششی کپور اپنے دور میں سب سے زیادہ ہینڈسم شخص تھے، شرمیلا ٹیگور

جمعرات 7 دسمبر 2017 12:49

ششی کپور اپنے دور میں سب سے زیادہ ہینڈسم شخص تھے، شرمیلا ٹیگور
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے کہا ہے کہ ان کا اپنے فلمی کیرئیر میں جتنے بھی لوگوں سے واسطہ پڑا ان میں اداکار ششی کپور سب سے زیادہ ہینڈسم شخص تھے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے اداکار ششی کپور کے دنیا سے گذر جانے پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان کی موت کی خبر سن کر ابھی تک یقین نہیں آیا، میرا ذہن ان کے ساتھ گزارے گئے زبردست وقت کو دہراتا ہے ، ان کے ساتھ فلموں میں کام کر کے بہت مزا آیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے اور ان کی بیوی کے ساتھ جب بھی ملاقات ہوتی ہمیشہ خوشی کا باعث ہوتی، وہ زندگی میں جتنے بھی لوگوں سے ملی ہیں ششی کپور ان میں سب سے زیادہ ہینڈسم انسان تھے۔

وقت اشاعت : 07/12/2017 - 12:49:08

Rlated Stars :