فلم ’’آزاد بادشاہ ‘‘کے ہدایتکار ساجد علی ساجد ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

پنجابی کلچر کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم میں فلم ’’آزادبادشاہ ‘‘کے حوالے سے ہونیوالی تقریب ملتوی

جمعرات 7 دسمبر 2017 13:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) فلم ’’آزاد بادشاہ ‘‘کے ہدایتکار ساجد علی ساجد ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے،پنجابی کلچر کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم میں فلم ’’آزادبادشاہ ‘‘کے حوالے سے ہونے والی تقریب ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ہدایتکار ساجد علی ساجد موٹرسائیکل پرماڈل ٹائون جارہے تھے کہ ان کی موٹر بائیک کا ہینڈل اچانک لاک ہوگیا جس سے موٹر سائیکل کنٹرول سے باہر ہوکر سٹرک پر پھسلتی گئی جس کے باعث ہدایتکار ساجد علی ساجد کو شدید چوٹیں آئیں ان کو فوری طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں ان کے سر پر 45 ٹانکے لگے ۔

تاہم ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے ۔ہدایتکار ساجد علی ساجد کے حادثے میں زخمی ہونے کے بعد پنجابی کلچر کمپلیکس میں فلم ’’آزاد بادشاہ ‘‘کے ٹریلر کی تقریب ملتوی کردی گئی ۔ جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔
وقت اشاعت : 07/12/2017 - 13:02:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :