شالیمار تھیٹر میں کل سے نیا اسٹیج ڈرامہ ’’ مستانی کڑی ‘‘ پیش کیا جائیگا

جمعرات 7 دسمبر 2017 13:02

شالیمار تھیٹر میں کل سے نیا اسٹیج ڈرامہ ’’ مستانی کڑی ‘‘ پیش کیا جائیگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) شالیمار تھیٹر میں کل ( جمعہ ) سے نیا اسٹیج ڈرامہ ’’ مستانی کڑی ‘‘ پیش کیا جائے گا جس کی کاسٹ میں آفرین پری ، پائل چوہدری ، سنہری خان ، ایمان چوہدری ، سرفراز وکی ، مختار چن ، اسد مکھڑا ، شہزاد شوکی ، وقاص قیدو ، ٹوٹی برال سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈرامے کے پروڈیوسر ملک طارق ، رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں ۔ اس حوالے سے ڈاکٹر اجمل ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ اس طرح کے ڈرامے تخلیق کیے ہیں جن کو فیملیوں میں سراہا جاتا ہے ۔ نہ صرف لاہور بلکہ پورے پنجاب میں اسٹیج ڈرامے کر چکا ہوں ، میرا یہ نیا ڈرامہ بہترین موضوع پر مبنی ہے جو یقینا ڈرامہ بینوں کے معیار پر پورا اترے گا۔

وقت اشاعت : 07/12/2017 - 13:02:26