اگر موقع ملا تو اداکار شان کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گی ‘ پازیب چوہدری

رقص کی دنیا میں مادھوری دکشت کی مہارت سے بڑی متاثر ہوں ، پاکستان میں ریما میری پسندیدہ اداکارہ ہیں

جمعرات 7 دسمبر 2017 13:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) اداکارہ پازیب چوہدری نے کہا ہے کہ رقص کی دنیا میں بھارتی اداکارہ مادھوری دکشت کی مہارت سے بڑی متاثر ہوں ، وہ اچھی اداکارہ ہونے کے ساتھ بہترین ڈانسر بھی ہیں اور یہی خوبی انکو بالی ووڈ کے دوسرے اداکاروں سے ممتاز کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ریما میری پسندیدہ اداکارہ ہیں جن کو اداکاری اور رقص پر یکساں عبور ہے اور ہدایتکار ہونا ان کی اضافی خوبی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر موقع ملا تو شان کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گی ۔یاد رہے کہ پازیب چوہدری ان دنوں الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم ہال lمیں جاری اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کررہی ہیں جہاں ان کی پرفارمنس کو بیحد سراہا جا رہا ہے ۔

وقت اشاعت : 07/12/2017 - 13:02:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :