اداکار طارق شاہ کی چھٹی برسی پرسوں منائی جائے گی

جمعرات 7 دسمبر 2017 13:02

اداکار طارق شاہ کی چھٹی برسی پرسوں منائی جائے گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار اور اداکار ببرک شاہ کے والد طارق شاہ کی چھٹی برسی پرسوں ( ہفتہ ) منائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

طارق شاہ نے 500سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور خاص طور پر انہوں نے ولن کے طور پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔ طارق شاہ 9دسمبر 2011ء کو مختصر علالت کے بعد جہان فانی سے رخصت ہو گئے مگر آج بھی اپنے فن کے باعث پرستاروںکے دلوں میں زندہ ہیں۔ ان کی برسی کی تقریب انکے صاحبزادے ببرک شاہ کی رہائشگاہ پر منعقد کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 07/12/2017 - 13:02:26