صبیحہ خانم کی نواسی 2015ء کی مس پاکستان یو ایس اے ’’سارش ‘‘امریکی پروگرام کی میزبان بن گئیں

ہفتہ 9 دسمبر 2017 14:07

صبیحہ خانم کی نواسی 2015ء کی مس پاکستان یو ایس اے ’’سارش ‘‘امریکی پروگرام کی میزبان بن گئیں
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2017ء) امریکی نژاد پاکستانی اداکارہ سارش خان اب امریکی ٹی وی کے مشہور ڈانس شو کی میزبانی کریں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستانی فلم ' چین آئے نہ' میں اداکاری کرنیوالی اداکارہ و ماڈل سارش خان' یو ایس ای' ڈانس پروگرام کے دوسرے سیزن کی میزبانی کریں گی جہاں امریکی نوجوان رقاصوں کے درمیان مقابلے ہوں گے۔ سارش خان معروف امریکی ماڈل رہ چکی ہیں۔ وہ ماضی کی معروف اداکارہ صبیحہ خانم کی نواسی ہیں۔ سارش 2015 ء کا مس پاکستان یو ایس اے کا خطاب اپنے نام کرچکی ہے۔

وقت اشاعت : 09/12/2017 - 14:07:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :