تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب میں فی میل میوزک کنسرٹ

ہفتہ 9 دسمبر 2017 14:07

تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب میں فی میل میوزک کنسرٹ
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2017ء) سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار فی میل میوزک کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ریاض میں ہونے والا کنسرٹ تبدیلی کا واضح اشارہ ہے۔ ریاض میں فی میل میوزک کنسرٹ نے تاریخی تبدیلی کا اشارہ دے دیا۔

(جاری ہے)

لبنانی گلوکارہ حبہ تواجی نے لہراتے ہوئے پرفارم کیا تو لڑکیاں جھومتی رہیں اور گنگناتی رہیں جبکہ اسمارٹ فون سے وڈیو بناتی رہیں۔

اکتیس سال میں پہلی بار دارالحکومت میں ہونے والی فی میل میوزک کنسرٹ میں ہزاروں خواتین شریک تھیں جس میں عربی اور انگریزی میں مخلوط گیت پیش کیے گئے۔تازہ ایونٹ اس بات کی کھلی مثال ہے کہ ولی عہد کے اصلاحات کس طرح سعودیوں کے لیے زندگی بدل رہی ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ ہفتے جدہ میں یونانی موسیقار یانی کے کئی میوزک کنسرٹس ہوئے تھے۔
وقت اشاعت : 09/12/2017 - 14:07:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :