مشہورکامیڈین اداکار کپل شرما ذہنی دبائو کا شکار

ہفتہ 9 دسمبر 2017 14:07

مشہورکامیڈین اداکار کپل شرما ذہنی دبائو کا شکار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2017ء)مشہورکامیڈین اداکار کپل شرما ان دنوں شدید ذہنی دبائو کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق کپل شرماکی دوسری فلم ' فرنگی' بھی باکس آفس پر وہ کمال نہیں دکھاسکی جسکی اداکارکو توقع تھی۔

(جاری ہے)

یہ فلم کپل شرما نے اپنے پیسوں سے بنائی تھی جس نے کوئی خاص کمائی نہیں کی۔ فلم کے فلاپ ہوجانے کے باعث کپل کو کروڑوں کا نقصان ہواہے۔ نہ صرف یہ بلکہ اپنے ٹی وی پروگرام' دی کپل شرما شو' کی بندش نے بھی انہیں شدید متاثر کیاہے۔بتایاجارہاہے کہ کپل شرما نے ڈپریشن اور ذہنی تنائو کے سبب اپنی سرگرمیاں محدود کردی ہیں۔

وقت اشاعت : 09/12/2017 - 14:07:20