کامیڈین کنگ نسیم وکی اور ثوبیہ خان کے در میان ریہرسیل کے دوران تلخ کلامی ہو گئی

اتوار 10 دسمبر 2017 13:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) کامیڈین کنگ نسیم وکی اور نامور اداکارہ ثوبیہ خان کے در میان ریہرسیل کے دوران تلخ کلامی ہو گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لاہور کے تماثیل تھیٹر میں نئے شروع ہونیوالے اسٹیج ڈرامہ مورتیاں میں ریہرسیل کے دوران کسی بات پر ثوبیہ خان اور نسیم وکی کے در میان تلخ کلامی ہوگئی جس پرنسیم وکی انتہائی غصہ میں آگئے اور ثوبیہ خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کھری کھری سنادی اور کہا کہ اگر کوئی بھی فنکارہ اسٹیج پر آگے جانا چاہتی ہے تواس کیلئے ان کو چاہیے وہ اپنا کام بہتر کر یں اور ان کو اپنے رویہ کو بہتر اور سینئر کا احترام کر نا ہوگا ورنہ وہ ساری عمر صرف ڈنگ ٹپائو کام ہی کر یں گی نسیم وکی کے شدید غصے میں آنے پر وہاں موجود فنکاروں نے مداخلت کر کے معاملہ ختم کروادیا ۔

وقت اشاعت : 10/12/2017 - 13:40:48