ماہرہ خان کا پرکشش ترین خاتون بننے پر مداحوں کیلئے پیغام

اتوار 10 دسمبر 2017 13:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء)پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ایشیا کی پرکشش خواتین میں اپنا نام شامل ہونے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کیلئے انسٹاگرام پر آ گئیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس انہوں نے کہا کہ اس وقت مجھے بہت اچھا محسوس ہورہا ہے میرا نام اس فہرست میں تیسری بار شامل ہواہے۔ میرے لیے خوبصورت اور پرکشش ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آپ قدرت کی جانب سے دئیے جانے والے رنگ پر اطمینان کا اظہار کریں۔ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر اورویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک فوٹوشوٹ کے دوران نہایت خوبصورت نظرآرہی ہیں

وقت اشاعت : 10/12/2017 - 13:41:01