سرائیکی زبان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار منصور ملنگی کی تیسری برسی(آج)منائی جائے گی

اپنے گانوں کی شاعری اور دھنیں خود ترتیب دیتے تھے ‘ صوفیاء کا کلام گا کر بھی بے پناہ شہرت حاصل کی

اتوار 10 دسمبر 2017 13:41

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء) سرائیکی زبان کے معروف گلوکار منصور ملنگی کی دوسری برسی11دسمبر کو منائی جائے گی۔منصور ملنگی یکم جنوری1947 ء کو ضلع جھنگ کے علاقہ گڑھ مہاراجہ میں پیدا ہوئے اس کا والد پٹھان علی سارنگی نواز تھا اس لیے گلوکاری کا شوق منور ملنگی کو وراثت میں ہی ملا منصور ملنگی نے نو عمری سے ہی گلوکاری کا آغاز کر دیا تھا ۔

(جاری ہے)

منصور ملنگی کا پہلا گانا 1965ء کو ریڈیو پاکستان پر نشر ہوا س وقت اس کی عمر 18برس تھی لیکن منصور ملنگی کو پہلی مرتبہ شہرت اس وقت حاصل ہوئی جب اس نی1974ء میں سرائیکی زبان کا مشہور گانا ’’ ایک پھل موتیے دا مار کے جگا سوہنیے ‘‘ گایا ۔منصور ملنگی میں یہ خوبی تھی کہ وہ اپنے گانوں کی شاعری بھی خود کرتے تھے اور ان کی دھنیں بھی ترتیب دے لیا کرتے تھے۔منصور ملنگی نے دیگر صوفیاء کا کلام گا کر بھی بے پناہ شہرت حاصل کی ۔منصور ملنگی 11دسمبر 2014ء کو اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے انہیں ان کے آبائی علاقہ گڑھ مہاراجہ ضلع جھنگ میں سپردخاک کیا گیا تھا ۔
وقت اشاعت : 10/12/2017 - 13:41:06