جھگڑے کا سوال صرف اداکارائوں سے کیوں ہوتا ہے،سوناکشی

اتوار 10 دسمبر 2017 13:41

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء)سوناکشی سنہا کا شمار ان اداکاراژوں میں ہوتا ہے جو معاشرے میں خواتین کو مردوں کے برابر لانے اور خواتین کو بااختیار بنانے کی کوشش کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ سے بالی وڈ میں اداکارائوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے پر سوال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس پر اداکارہ نے نہایت تنقیدی انداز میںجواب دیاکہ یہ سوال صرف اداکارائوں سے کیوں پوچھا جاتا ہی اداکار خود کو بالی وڈ میں اداکارائوں سے زیادہ غیر محفوظ سمجھتے ہیں اور مرد خواتین سے زیادہ ایک دوسرے کی برائی کرتے ہیں۔واضح رہے کہ سوناکشی اس وقت اپنی فلم’ ’ہیپی بھاگ جائے گی 2‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

وقت اشاعت : 10/12/2017 - 13:41:18