عالیہ بھٹ فرانسیسی میگزین کے سرورق کی زینت

اتوار 10 دسمبر 2017 13:41

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2017ء)بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ غیر ملکی میگزین کے سرورق کی زینت بن گئیں۔ میڈیا کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ فرانسیسی میگزین کی21 ویں سالگرہ کے دسمبر کے شمارے کے سرورق کی زینت بنی ہیں جس میں وہ سیاہ اورعنابی رنگ کے لباس میں بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب عالیہ اپنی نئی فلم’’ ڈریگن‘‘ کی عکس بندی کا آغاز جلد ہی کریں گی جس میں ان کے مد مقابل اداکار رنبیر کپور ہیرو کے کردار میں نظر آئیں گے۔

وقت اشاعت : 10/12/2017 - 13:41:21