ششی کپور کو خراج تحسین پیش کر کے پاکستانیوں نے بھارتیوں کے دل جیت لیئے

اتوار 10 دسمبر 2017 16:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2017ء)بھارت کے معروف اداکارششی کپور کو پاکستانیوں نے تحسین پیش کر کے بھاریتوں کے دل جیت لئے۔تفصیلا ت کے مطابق ششی کپور کے والد فیصل آباد میں پیدا ہوئے تھے اور ان کا گھر پشاور میں آج بھی موجود ہے۔ لیکن وہ پاکستانی حکومت کے زیر نگرانی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا کے مطابق ششی کپور کے والد کے گھر کے باہرششی کپور کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب منقعد کی گئی اور اس تقریب نے بھارتی شہریوں کو بھی داد دینے پر مجبور کر دیا۔بھارتی شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کے اس اقدام نے ان کا دل جیت لیا ہے۔یاد رہے کہ بالی ووڈ کی دنیا کے لیجنڈ اداکار اور پرتھوی راج کپور کے سب سے چھوٹے بیٹے ششی کپور کا79سال کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا

وقت اشاعت : 10/12/2017 - 16:43:01