اداکارہ صبا قمرفیشن شو کے دوران ریمپ پرواک کرتے ہوئے گرگئیں

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 10 دسمبر 2017 23:45

اداکارہ صبا قمرفیشن شو کے دوران ریمپ پرواک کرتے ہوئے گرگئیں
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 دسمبر2017ء) : معروف اداکارہ صباقمرفیشن شوکے دوران ریمپ پرواک کرتے ہوئے گر گئیں،جس پرشائقین نے ہوٹنگ شروع کردی، تاہم صباقمرنے فوری کھڑاہوکرتاثر دیا کہ وہ ریمپ پرجان بوجھ کرگریں،اور یہ گرنا اس کی واک کا حصہ تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہنوں کے لباس کی نمائش کیلئے فیشن شوہوا۔

(جاری ہے)

جس میں ماڈلز نے بھرپورحصہ لیا۔ برائیڈل کے فیشن شومیں جب ریمپ پراداکارہ صبا قمرواک کررہی تھیں تووہ اچانک گرگئیں۔ جس پروہاں موجودلوگوں نے صبا قمرپرہوٹنگ کرناشروع کردی۔ لیکن اگلے ہی لمحے اداکارہ نے معذرت کے اندازمیں پھرچلنا شروع کردیا۔ اداکارہ صبا قمرنے گرنے کے فوری بعد کھڑے ہوکرشائقین کوتاثردیا کہ یہ بھی واک کا ایک اندازتھا۔۔۔ ویڈیو بھی دیکھیں

وقت اشاعت : 10/12/2017 - 23:45:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :