انیل کپور نے فلم ’’ریس 3 ‘‘ کی کاسٹ کو جوائن کر لیا

پیر 11 دسمبر 2017 11:00

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) بالی وڈ اداکار انیل کپور نے فلم ’’ریس 3 ‘‘ کی کاسٹ کو جوائن کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سلمان خان نے ٹوئٹر پر اداکار انیل کپور اور پروڈیوسر رمیش تورانی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انیل کپور کے فلم کی کاسٹ کو جوائن کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہدایتکار ریمو ڈی سوزا کی فلم ’’ریس 3 ‘‘ میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس ،ڈیزی شاہ ،بوبی دیول، ثاقب سلیم اور پوجا ہیج شامل ہیں۔ فلم آئندہ سال 4 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 11/12/2017 - 11:00:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :