فلم ’’پدماوتی ‘‘ کے لئے دیپیکا پڈوکون بہترین انتخاب ہیں،شاہد کپور

پیر 11 دسمبر 2017 11:00

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے کہا ہے کہ فلم ’’پدماوتی ‘‘ کے لئے اداکارہ دیپیکا پڈوکون بہترین انتخاب ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہد کپور نے کہا ہے کہ اداکارہ دیپیکا پڈون ایک بہت زبردست اداکارہ ہیں ، فلم ’’پدماوتی ‘‘ کے لئے دیپیکا پڈوکون بہترین انتخاب ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ دیپیکا پڈوکون کے علاوہ کوئی اور اداکارہ اس کردار کے ساتھ انصاف نہیں کر سکتی تھی جس طرح دیپیکا پڈوکون نے اس کردار کو بہترین اور عمدہ طریقے سے نہیں نبھایا ہے۔

انہوں نے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کو جنونی دانشمند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرے لئے ان کے ساتھ کام کرنا آسان نہیں تھا اور وہ اس وقت تک نہیں جانے دیتے تھے جب تک وہ اپنی خواہش کے مطابق عکس بندی مکمل نہیں کراتے تھے۔ فلم میں اداکار شاہد کپور ،دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 11/12/2017 - 11:00:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :