’’ ایک پھل موتیے دا مار کے جگا سوہنیے ‘‘

سرائیکی زبان کے معروف گلوکار منصور ملنگی کی تیسری برسی منائی گئی

پیر 11 دسمبر 2017 13:24

’’ ایک پھل موتیے دا مار کے جگا سوہنیے ‘‘
جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) سرائیکی زبان کے معروف گلوکار منصور ملنگی کی دوسری برسی پیر کے روز منائی گئی ۔منصور ملنگی یکم جنوری1947 ء کو ضلع جھنگ کے علاقہ گڑھ مہاراجہ میں پیدا ہوئے اس کا والد پٹھان علی سارنگی نواز تھا ۔ منصور ملنگی نے نو عمری سے ہی گلوکاری کا آغاز کر دیا تھا ۔

(جاری ہے)

منصور ملنگی کا پہلا گانا 1965ء کو ریڈیو پاکستان پر نشر ہوا س وقت اس کی عمر 18برس تھی لیکن منصور ملنگی کو پہلی مرتبہ شہرت اس وقت حاصل ہوئی جب انہوں نی1974ء میں سرائیکی زبان کا مشہور گانا ’’ ایک پھل موتیے دا مار کے جگا سوہنیے ‘‘ گایا ۔

منصور ملنگی اپنے گانوں کی شاعری بھی خود کرتے تھے اور ان کی دھنیں بھی ترتیب دے لیا کرتے تھے۔منصور ملنگی نے دیگر صوفیاء کا کلام گا کر بھی بے پناہ شہرت حاصل کی ۔منصور ملنگی 11دسمبر 2014ء کو اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ گئے۔ انہیں ان کے آبائی علاقہ گڑھ مہاراجہ ضلع جھنگ میں سپردخاک کیا گیا۔
وقت اشاعت : 11/12/2017 - 13:24:52