فلم ’’سورما ‘‘میں کام کے لئی2 سے 3 بار انکار کیا،دلجیت دوسنجھ

پیر 11 دسمبر 2017 13:34

فلم ’’سورما ‘‘میں کام کے لئی2 سے 3 بار انکار کیا،دلجیت دوسنجھ
ْممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) بالی وڈ اداکار دلجیت دوسنجھ نے کہا ہے کہ ہاکی کے کھلاڑی سندیپ سنگھ کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سورما ‘‘میں کام کے لئے ابتدا میں2 سے 3 بار انکار کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار دلجیت دوسنجھ نے کہاکہ پروڈیوسرز نے مجھے فلم ’’سورما ‘‘میں کام کرنے کی پیشکش کی، پہلے مجھے لگا کہ مجھے فلم کا حصہ نہیں ہوناچاہیئے کیونکہ اس سے قبل ہاکی پر فلم ’’چک دے انڈیا ‘‘ بن چکی ہے اور ’’گولڈ‘‘ کی عکسبندی مکمل ہو چکی ہے، میں نے فلم کے لئے ابتداء میں 2 سے 3 بار انکار کیا لیکن فلم کی کہانی اور سندیپ سنگھ کے زندگی کے سفر کی کہانی سننے کے بعد فلم کی پیشکش قبول کی۔ فلم میں تاپسی پنو بھی شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 11/12/2017 - 13:34:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :