کامیابی حادثاتی ہوتی ہے جو ایک رات میں جا سکتی ہے، راج کمار رائو

پیر 11 دسمبر 2017 14:07

کامیابی حادثاتی ہوتی ہے جو ایک رات میں جا سکتی ہے، راج کمار رائو
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) بالی وڈ اداکار راج کمار رائو نے کہا ہے کہ کامیابی حادثاتی ہوتی ہے جو ایک رات میں بدل جاتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار راج کمار رائو نے کہا ہے کہ میں معیاری اور اچھی فلمیں کرنا چاہتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ لوگ میرے کام کو جانیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کامیابی مستقل نہیں ہوتی، یہ آج ہے اور ہوسکتا ہے کل نہ ہو بلکہ کامیابی حادثاتی ہوتی ہے جو ایک رات میں بدل جاتی ہے لہذا میں اسے سر پر سوار نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ میرے کیریئر میں مثبت چیزیں ہو رہی ہیںمگر قابل اطمینان نہیں ہیں مجھے پھر بھی اچھے اور معیاری کام کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے فلموں میں کام کا معاوضہ نہیں بڑھایا ،یہ سب خبریں بے بنیاد ہیں۔ راج کمار رائو فلم ’’فقرے ریٹرنز‘‘ میں ایشوریہ رائے بچن اور انیل کپور اور ہارر کامیڈی فلم میں شردھا کپور کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گے۔
وقت اشاعت : 11/12/2017 - 14:07:55