سچ بولنا کبھی آسان نہیں ، کامیابی ہمیشہ سچ کو ملتی ہے،نواز الدین صدیقی

پیر 11 دسمبر 2017 17:28

سچ بولنا کبھی آسان نہیں ، کامیابی ہمیشہ سچ کو ملتی ہے،نواز الدین صدیقی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2017ء)بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا ہے کہ سچ بولنا کبھی آسان نہیں ہوتا تاہم ہمیشہ کامیابی سچ کوملتی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق نواز الدین صدیقی نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ فلم منٹو کے کردار نے ان پر گہرا اثر چھوڑا ، منٹو نے اپنی زندگی میں سچ لکھا ،جو دیکھا وہی لکھا اور منٹو کی یہ بات میرے دماغ پر اتنی چھا گئی کہ میں بھی اس دوران اتنا سچ بولنے لگا کہ میرے خلاف بہت زیادہ اختلافات شروع ہو گئے، اداکار نے کہا کہ بعدا ازاں مجھے احساس ہوا کہ ایماندار ہونا بہت مہنگا پڑ رہا ہے اور غلط تاثر پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میانہ روی میں رہ کر سچ بولنا چاہیئے اور آخر میں ہمیشہ سچ کی کامیابی ہوتی ہے۔۔

وقت اشاعت : 11/12/2017 - 17:28:01