ویرات کوہلی اور انوشکا شرما رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 11 دسمبر 2017 19:20

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما رشتہ ازدواج میں بندھ گئے
روم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-11دسمبر 2017ء ):بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اوربالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹر ز اور بالی وڈ کی حسیناؤں کا تعلق ہمیشہ ہی خبروں کی زینت رہتے ہیں مگر کچھ جوڑے ایسے بھی ہیں جو اپنی محبت کو تکمیل بخشتے ہوئے ہمیشہ کے لیے ایک دوسرے کے ہو جاتے ہیں اور رشتہ ازدواج میں بندھ جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایسا ہی ایک جوڑا بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی اور بالی وڈ حسینہ انوشکا شرما کا تھا ۔انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا معاشقہ بڑے عرصے سے خبروں کی زینت بنا رہا اور بالآخر ان دونوں نے اپنی محبت کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کر دیا تھا اور انکے مداح بڑے عرصے سے انکی شادی کا انتظار میں تھے اور بالآخر انکے مداحوں کا انتظار ختم ہوا انوشکا شرما اور ویرات رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔شادی کی تقریبات اٹلی میں منعقد ہوئیں ۔شادی کے موقع پر قریبی دوستوں نے شرکت کی۔دونوں سٹار اس موقع پر بہت خوش تھے۔
وقت اشاعت : 11/12/2017 - 19:20:14