ویرات اورانوشکا شادی کے بندھن میں بندھ گئے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

پیر 11 دسمبر 2017 20:40

ویرات اورانوشکا شادی کے بندھن میں بندھ گئے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2017ء) نامور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کے حوالے سے ایک بھارتی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ جوڑا پہلے سے شادی شدہ ہے جب کہ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ ان دنوں بھارتی میڈیا پر صرف اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کے چرچے ہیں، گزشتہ ہفتے انوشکا شرما اپنے خاندان سمیت اٹلی روانہ ہوئی تھیں اور اب میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کے شہر میلان میں ٹسکنی کے تاریخی قلعہ بورگو فینو چیٹو میں دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

ایک جانب جہاں دونوں ستاروں کے مداح انتظار کررہے ہیں کہ شادی کے جوڑے میں دلہا اور دلہن کیسے نظر آئینگے ، وہیں دوسری طرف بھارت کے ایک اسپورٹس صحافی نے سوشل میڈیا پر یہ اعلان کرکے ہنگامہ مچادیا کہ انوشکا اور ویرات پہلے سے شادی شدہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں کی شادی کا باقاعدہ اعلان بہت جلد کیا جائے گا جب کہ انوشکا اور ویرات نے اس حوالے سے کسی بھی طرح کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

بھارتی میڈیا میں گردش کرنے والی افواہوں کے مطابق صحافی کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما ہفتے کیروز شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں اور بہت جلد باقاعدہ یہ خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کریں گے۔واضح رہے کہ دونوں ستارے شادی کے لیے ہی اٹلی گئے ہیں جہاں شادی بورگو فینو چیٹو قلعے میں پنجابی انداز میں انجام پائے گی۔ ولا میں 22 کمرے ہیں جن میں 44 مہمانوں کی گنجائش ہے۔۔
وقت اشاعت : 11/12/2017 - 20:40:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :