انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کی خصوصی تصاویر منظر عام پر آگئیں

muhammad ali محمد علی پیر 11 دسمبر 2017 20:42

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کی خصوصی تصاویر منظر عام پر آگئیں
اٹلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 دسمبر2017ء) انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کی خصوصی تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ہیں۔ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کی تقریبات اٹلی میں منعقد کی گئیں۔ اب انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کی خصوصی تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔

(جاری ہے)

ان تصاویر میں انوشکا شرما اور ویرات کوہلی ہنسی خوشی شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں۔ جبکہ اس موقع پر ان کے قریبی دوست اور رشتے دار بھی موجود ہیں۔ ان تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی دھوم مچا دی ہے۔ دنیا بھر میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے مداحوں کی جانب سے ان دونوں کو شادی کے بندھن میں بندھنے پر مبارکبادیں دینے کے علاوہ شادی کی تصاویر کی بھی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔ یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ اردو پوائنٹ پاکستان کی وہ پہلی ویب سائٹ ہے جس کی جانب سے انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کی خصوصی تصاویر سب سے پہلے جاری کی گئی ہیں۔
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کی خصوصی تصاویر منظر عام پر آگئیں
وقت اشاعت : 11/12/2017 - 20:42:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :