ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو شادی کی مبارکباد کا تانتا بندھ گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 11 دسمبر 2017 22:15

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو شادی کی مبارکباد کا تانتا بندھ گیا
روم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ا- 11دسمبر 2017ء ): ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو شادی کی مبارکباد کا تانتا بندھ گیا،مبارک دینے والوں میں کرکٹ ،شوبز اور سیاست کے بڑے نام شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا معاشقہ بڑے عرصے سے خبروں کی زینت بنا رہا اور بالآخر ان دونوں نے اپنی محبت کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کر دیا تھا اور انکے مداح بڑے عرصے سے انکی شادی کا انتظار میں تھے اور بالآخر انکے مداحوں کا انتظار ختم ہوا انوشکا شرما اور ویرات رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔

شادی کی تقریبات اٹلی میں منعقد ہوئیں ۔شادی کے موقع پر قریبی دوستوں نے شرکت کی۔دونوں سٹار اس موقع پر بہت خوش تھے۔شادی کی خبر آتے ہی کرکٹ اور بالی وڈ کے بڑے ستاروں کی جانب سے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو شادی کی مبارکباد کا تانتا بندھ گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شعیب اختر نے دونوں کو زندگی کی نئی اننگز کی مبارکباد دی

۔ بالی وڈ سٹار ابھیشیک بچن نے نو بیاہتا جوڑے کو شادی کی مبارکباد دے کر شادی شدہ کلب میں خوش آمدید کہا
۔ سونم کپور نے دونوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ دونوں نے ایک خوبصورت جوڑا بنایا۔
شردھا کپور نے نو بیاہتا جوڑے کو مبارکباد دی اور انکے لیے نیک خوہشات کا اظہار کردیا۔
وقت اشاعت : 11/12/2017 - 22:15:20