حنا ملک کا نیا البم’’بیقدرا‘‘ مکمل نئے سال کے آغاز میں ریلیز ہوگا

بدھ 13 دسمبر 2017 20:23

حنا ملک کا نیا البم’’بیقدرا‘‘ مکمل نئے سال کے آغاز میں ریلیز ہوگا
مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء)بین الاقوامی شہرت یافتہ فوک گلوکارہ حنا ملک کا نیا البم’’بیقدرا‘‘ مکمل ہوگیا ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق اس البم کی ویڈیو ریکارڈنگ گذشتہ دنوں مکمل کرلی گئی ہے اس البم کے پروڈیوسر سمیع ملک نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ اس البم کو نئے سال کے آغاز پر ملک بھرمیں ریلیز کردیا جائیگا ایک سوال کے جواب میں سمیع ملک نے بتایاکہ حنا ملک کا یہ پانچواں البم ہے جس میں پرستاروں کی پسندکو مدنظر رکھتے ہوئے گیت شامل کیئے گئے ہیں۔یاد رہے کہ حنا ملک واحد فوک گلوکارہ ہیں جنہوں نے ہر زبان میں گیت ریکارڈ کروائے اور ملک گیر شہرت حاصل کی ہے اور انہیں بیسٹ فیمیل سرائیکی گلوکارہ کا ایوارڈ بھی مسلسل دوسال سے دیا جارہاہی

وقت اشاعت : 13/12/2017 - 20:23:17