حمائمہ ملک کا ٹویٹر پیغام ان کے لیے مصیبت کا باعث بن گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 دسمبر 2017 11:36

حمائمہ ملک کا ٹویٹر پیغام ان کے لیے مصیبت کا باعث بن گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 دسمبر 2017ء): مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر کو اداکار ، اداکارائیں ، گلوکار، گلوکارائیں اور دیگر سوشل میڈیا صارفین اپنے جذبات کے اظہار اور سوشل نیٹ ورکنگ کے لیے استعمال کرتے ہیں لیکن ان کا ایک ٹویٹ کب ان کے لیے مصیبت بن جائے ان کو خود بھی علم نہیں ہوتا۔ ایسا ہی پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک کے ساتھ بھی ہوا۔

حمائمہ ملک نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ واہگہ بارڈر پر ایک خوبصورت احساس ہوتا ہے ، ہم ایک ہیں، ایک جیسے ہیں پھر ایک ساتھ کیوں نہیں ہیں؟
حمائمہ ملک کا یہ ٹویٹ کرنا ہی تھا کہ سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لینا شروع کردیا ۔ کئی صارفین نے تو انہیں قائد اعظم کا قول بھی یاد دلا دیا جبکہ کچھ صارفین نے الزام عائد کیاکہ حمائمہ ملک یہ سب بالی وڈ میں کام حاصل کرنے کے لیے کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹویٹر صارفین نے حمائمہ ملک کو بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم بھی یاد دلائے۔
ایک صارف نے حمائمہ ملک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا تمہارے اندر عدنان سمیع کی روح آ گئی ہے؟
جبکہ ایک اور صارف نے حمائمہ ملک کو مشورہ دیا کہ تم یہ سب جا کر فلمسٹار شان سے پوچھ لو ، وہ تمہیں بتا دے گا۔
یاد رہے کہ حمائمہ ملک ان دنوں اپنی پاکستانی فلم ''ارتھ'' کی پروموشن میں مصروف ہیں اور اسی لیے وہ اپنی فلم کی کاسٹ کے لیے واہگہ بارڈر گئی تھیں جہاں سے واپسی پر انہوں نے یہ ٹویٹ کیا۔
وقت اشاعت : 14/12/2017 - 11:36:13

Rlated Stars :