رنویر سنگھ جریدے کے سرورق کی زینت بن گئے

جمعرات 14 دسمبر 2017 12:45

رنویر سنگھ جریدے کے سرورق کی زینت بن گئے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ رولنگ سٹون میگزین کے سرورق کی زینت بن گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنویر سنگھ نے ٹوئٹر پر امریکی میگزین رولنگ سٹون کے تازہ شمارے کی تصویر شیئر کی ہے ، تصویر میں اداکار رنویر سنگھ سیاہ رنگ کے لباس میں دکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکار رنویر سنگھ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوتی ‘‘ میں دکھائی دیں گے جس میں ان کے ساتھ اداکار شاہد کپور اور دپیکا پڈوکون مرکیز کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ رنویر سنگھ نے ہدایتکار زویا اختر کی فلم ’’گلی بوائز ‘‘ کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں جس میں ان کے ساتھ عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کریں گی۔

وقت اشاعت : 14/12/2017 - 12:45:28

Rlated Stars :