ا سٹیج عام آدمی کی تفریح کا شاندار ذریعہ ہے‘سونیا سیٹھی

جمعرات 14 دسمبر 2017 13:47

ا سٹیج عام آدمی کی تفریح کا شاندار ذریعہ ہے‘سونیا سیٹھی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) پرفارمرسونیا سیٹھی نے کہا ہے کہ ا سٹیج سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے ا سٹیج عام آدمی کی تفریح کا شاندار ذریعہ ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں سونیا سیٹھی نے کہا کہ میں نے اپنے فنی کیرئیر میں بے شمار ڈرامے کئے ڈانس پر عبور رکھنے کے باوجود کبھی مغرور نہیں ہوئی ہر فنکار کو فن اپنا لوہامنواتا ہے سب سے بہترین منصف ناظرین ہوتے ہیں جو فیصلہ کرتے ہیں کہ کس کا کام اچھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ رقص ہماری ثقافت کا حصہ ہے اور سٹیج کا مستقبل روشن ہے شائقین کی بڑی تعداد دوبارہ تھیٹر کا رخ کررہی ہے معیاری ڈراموں کی نمائش سے تھیٹر کی رونقیں دوبارہ آباد ہو سکتی ہیں ۔

وقت اشاعت : 14/12/2017 - 13:47:32