فواد خان پاکستان کے سب سے زیادہ خوبرو شخص قرار

جمعرات 14 دسمبر 2017 13:56

فواد خان پاکستان کے سب سے زیادہ خوبرو شخص قرار
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) برطانوی میگزین کے سروے میں فواد خان پاکستان کے سب سے زیادہ خوبرو شخص قرار، جازب نظر ایشیائی مردوں میں شاہد کپور سب پر سبقت لے گئے۔

(جاری ہے)

فواد خان کا یوں تو ایشیائی مردوں کی خوبصورتی کے اعتبار سے چھٹا نمبر ہے لیکن وہ پاکستان کے سب سے زیادہ حسین مرد تسلیم کیے گئے ہیں۔ فواد خان نے سروے میں سلمان خان، رنویر سنگھ ، شاہ رخ خان اور رنبیر کپور تک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔سروے میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا ہے پدماوتی اسٹار شاہد کپور نے جبکہ دوسرے نمبر پر رتھک روشن ہیں۔ خوبصورت ایشیائی مردوں میں ویرات کوہلی کا نمبر دسواں ہے۔ شاہ رخ خان بیسویں جبکہ سلمان خان ساتویں نمبر پر ہیں۔

وقت اشاعت : 14/12/2017 - 13:56:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :