میرا سینئر اداکارہ ہیں ، بلا وجہ میری شہرت سے خائف ہونا سمجھ سے بالاتر ہے ‘ مائرہ خان

جمعرات 14 دسمبر 2017 14:01

میرا سینئر اداکارہ ہیں ، بلا وجہ میری شہرت سے خائف ہونا سمجھ سے بالاتر ہے ‘ مائرہ خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) معروف اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ فلمسٹار میرا میری سینئر اداکارہ ہیں ، بلا وجہ انکا میری شہرت سے خائف ہونا سمجھ سے بالاتر ہے ، وہ میرے بارے میں جو بھی کہتی ہیں میں اسکا جواب نہیں دینا چاہتی کیونکہ مجھے علم ہے کہ اس عمر میں جا کر جب زندگی کا کوئی جیون ساتھی نہ ہو تو انسان ڈپریشن کا شکار ہو جاتا ہے ،میرا شادی کے بعد نارمل ہو جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرا نے طویل عرصے سے میرے خلاف بیان بازی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے مگر افسوس کہ وہ اس کا کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکیں ، میں ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار رکھتی کرتی ہوں اور دعا ہے کہ وہ جلد شادی کر کے اپنا گھر بسا لیں تاکہ تنہائی کا جو سانپ ان کو ڈستا ہے اس سے وہ آزاد ہو سکیں ۔
وقت اشاعت : 14/12/2017 - 14:01:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :